مرادآباد:لوک سبھا کے عام انتخابات میں معذور، بیمار اور بزرگ ووٹروں کے لیے پولنگ اسٹیشن پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے محکمہ صحت اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو وہیل چیئرز پر بزرگ اور معذور افراد کو پولنگ بوتھ تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
الیکشن کمیشن کی ہدایات پر بیمار، بزرگ اور معذور ووٹرز کے لیے وہیل چیئرز کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ انہیں ووٹنگ کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بھی دیگر ووٹرز کے ساتھ اپنے ووٹ کا استعمال کر سکیں۔محکمہ صحت کے ملازم شیوکمار نے بتایا کہ وہیل چیئر پر معمر افراد اور معذور افراد کو پولنگ اسٹیشن تک لے جانے کے لیے اُنکی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔