اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں گذشتہ 16 برسوں سے مفت سحری کا انتظام - Sehri in Dargah Khwaja Banda Nawaz

Sehri Arrangement in Dargah Gilbarga: درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبا کے لیے گذشتہ 16 برسوں سے سحری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ روضہ مارکیٹ گروپ کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہاں کے زائرین اور ہاسٹلوں میں قیام پذیر طلبہ کو پریشان نہ ہونا پڑے، اس لیے 16 برسوں سے یہاں سحری کا انتظام کیا جارہا ہے۔

Last 16 years old sehri arrangement in Dargah Hazrat Khwaja Banda Nawaz
Last 16 years old sehri arrangement in Dargah Hazrat Khwaja Banda Nawaz

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 3:59 PM IST

درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں گزشتہ 16 سال قدیم سحری کا انتظام

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں واقع درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے احاطہ میں ماہ رمضان کے موقعے زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبا کے لیے گزشتہ سولہ برسوں سے سحری کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ زائرين اور طلبا کے لیے ایک ماہ تک درگاہ کے سجادہ نشین ڈاکٹر سید شاہ خسرو حسینی کی زیر سرپرستی میں اور مرحوم زین الدین شیرنی فروش کے فرزند بابا سیٹھ کی نگرانی میں روضہ مارکیٹ نوجوانوں کے ایک گروپ کی جانب سے سحری کا اہتمام کیا جا تا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اجمیر میں روزہ داروں کو سحری کے وقت نیند سے بیدار کرنے کی قدیم روایت - Ramadan 2024

اس موقعے پر روضہ مارکیٹ گروپ کے ذمہ دار محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 16 برسوں سے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر سحری کا مسلسل اہتمام کیا جا تا ہے تاکہ یہاں پر آنے والے زائرین اور ہاسٹلوں میں مقیم طلبہ کو سحری میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہاں رمضان المبارک میں ایک ماہ تک روزانہ الگ الگ پکوان کیے جاتے ہیں۔ روزانہ یہاں پر تین سو سے لیکر چارسو تک افراد کے سحری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ روانہ رات کے تین بجے سے ہی سحری کے لیے دسترخوان بچھا یا جاتا ہے۔ اس کام کے لیے یہاں کے نوجوان بڑے جوش وخروش کے ساتھ اپنی خدمات کو انجام دیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details