نئی دہلی: ہندوستان میں جمہوریت کے جشن یعنی عام انتخابات کی آمد آمد ہے۔ انتخابات جمہوریت کی سنگ بنیاد ہیں۔ عدل ،آزادی ، برابری اور بھائی چارگی ہمارے دستور کے اقدار ہیں اور انتخابات ان اقدار کے تحفظ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ان انتخابات کے نتائج بڑے دور رس ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ تمام شہری اورخاص کرا قلیت برادری کے تمام مرد اور عورت اس جشن میںپرزور طریقے سے حصہ لیں اور اسے اپنی آواز دیں۔
ووٹ کیوں:
بااختیار بنانا: آ پ کا ووٹ آپ کی آواز ہے، آپکا ووٹ ملک کو صحیح سمت دے سکتا ہے۔
نمائندگیـ: آپ کا ووٹ آپ کے معاشرے کے مفادات اور خدشات کو حکومت کے ذریعہ آپ کے لئے بنائی جارہی تمام پالیسیوں میں جگہ دلواتاہے۔
سیکولرزم: آپ کا ووٹ ملک میں امن وامان کو قائم رکھنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔
کیا کرنا ہے: رجسٹرکریں: یقینی بنائیں کہ آپ کا نام ووٹر لسٹ میںرجسٹر ڈ ہو، اگر نہیں تو آن لائن رجسٹر یشن کرالیں۔
بیداری: تمام لوگوں کو ووٹ کی اہمیت بتائیں اور اس کا استعمال کرنے کے لئے بیدار کریں۔
تیار رہیں : ووٹ دینے کیلئے آپ کا نام ووٹر لسٹ میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ شناخت کے لیے ووٹر آئی ڈی یا فہرست میںدی گئی 12قسم کی آئی ڈی میں کوئی ایک آئی ڈی کارڈ لے جاسکتے ہیں ،مثلا آدھا ر کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس ،فوٹو کے ساتھ بینک پاس بک وغیرہ۔
وقت کی پابندی کریں: آخری لمحات کی بھیڑ سے بچنے کے لیے پولنگ بوتھ پر وقت پر پہنچیں۔