اے ایم یو میں اینٹی ریگنگ ہفتہ منایا گیا - Anti Ragging Week Observed in AMU
ANTI RAGGING WEEK OBSERVED IN AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف شعبہ جات، اسکولوں اور رہائشی ہالوں میں اینٹی ریگنگ ہفتہ بیداری پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مسابقتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔
Published : Aug 22, 2024, 11:03 AM IST
علیگڑھ: اینٹی ریگنگ ہفتہ بیداری پروگرام کا مقصد تعلیمی اداروں میں ریگنگ کے خلاف مختلف سطحوں پر طلباء میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ شعبہ ارضیات میں طلباء اور اساتذہ نے بیداری پروگرام کے ذریعے اینٹی رگنگ ڈے منایا۔ اینٹی رگنگ کمیٹی کے رکن اکرم جاوید نے ریگنگ کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی ریگنگ سے دور رہیں اور اس سلسلے میں تادیبی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
چیئرمین کنور فراہیم خان نے کہا کہ شعبہ ریگنگ کے واقعات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے کسی بھی واقعے سے متعلقہ قوانین کے مطابق نپٹا جائے گا۔ زرعی اقتصادیات اور بزنس مینجمنٹ کے شعبہ میں اکرم اے خان کو کنوینر کے طور پر اور بطور ممبر پروفیسر صغیر احمد انصاری، آدتیہ کمار بگھیل اور محترمہ دانیہ کے ساتھ اینٹی ریگنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔
شعبہ لسانیات کے چیئرمین پروفیسر ایم جے وارثی نے طلبہ کو ریگنگ سے دور رہنے کا حلف دلایا۔ انہوں نے کہا کہ ریگنگ کے واقعات سے طلباء کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ شعبہ کیمسٹری میں اساتذہ اور طلباء پر مشتمل ایک اینٹی ریگنگ سیل قائم کیا گیا جس کا مقصد کسی بھی شکل میں ریگنگ کے خلاف آگاہی پھیلانا اور شعبہ میں ہونے والے ریگنگ کے واقعات پر نظر رکھنا ہے۔
ہوم سائنس ڈیپارٹمنٹ میں اینٹی ریگنگ ویک منایا گیا جس میں پوسٹر سازی اور سلوگن لکھنے کے مقابلے شامل ہیں۔ انوپریہ راگھو اور عفت کو پوسٹر سازی اور سلوگن رائٹنگ مقابلہ کا فاتح قرار دیا گیا۔ مضمون نویسی کے مقابلے میں انوپریا راگھو اور صدف علی فاتح قرار پائے۔ بیداری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر صبا خان نے ریگنگ کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی اور طلباء پر زور دیا کہ وہ ہر سطح پر ریگنگ کی حوصلہ شکنی کریں اور اس برائی سے دور رہیں۔
اے ایم یو گرلز اسکول میں ایک ہفتہ طویل اینٹی ریگنگ بیداری پروگرام اور کئی مسابقتی پروگرام بشمول مضمون نگاری، سلوگن رائٹنگ، لوگو ڈیزائننگ اور پوسٹر سازی کے مقابلے منعقد کیے گئے تاکہ طالبات کو ریگنگ کے بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے۔ کلاس IX ایف کی طالبہ صفت مرزا نے ’ریگنگ – ایک سماجی برائی‘ پر تقریر کی۔ کلاس 12 کی سکینہ رومان رضوی نے اینٹی ریگنگ قوانین اور ان کے نفاذ پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل کے خلاف اے ایم یو طالبات کا زبردست احتجاج - AMU students protest
اسکول کی پرنسپل آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال نے ریگنگ کے خطرات، اس سے جڑے سماجی خطرات اور اس طرح کے رویے میں ملوث ہونے کے قانونی نتائج پر روشنی ڈالی۔