اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدور مخالف قوانین کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج - Protest Against Modi Govt

اے آئی سی سی ٹی یو نے ملک گیر احتجاج کی قیادت کی اور بنگلور میں یہ احتجاج بڑے پیمانے پر منایا گیا۔ جس میں مزدور مخالف ضابطوں کی منسوخی اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔

Anti labour regulations should be repealed, AICCTU strongly protested
مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 4:03 PM IST

بنگلور: کویٹ انڈیا موومنٹ کی یاد میں AICCTU ٹریڈ یونین کی جانب سے ایک قومی سطح کا کمپیئن چلایا جارہا ہے، اس ایجنڈے کے ساتھ کہ جس طرح برسوں پہلے آندولن کے ذریعے انگریزوں سے آزادی حاصل کی گئی تھی، اب موجودہ حکومت کے چلتے وہی حالات پیدا ہوچکے ہیں جہاں ملک کے دستور و جمہوریت پر حملے ہورہے ہیں، لہٰذا ایک نئی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے AICCTU کی ذمہ دار ایڈووکیٹ آونی نے نریندر مودی حکومت کی جانب سے بنائے گئے 4 نئے لیبر کوڑس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے نئے قوانین مزدوروں کے حقوق چھیننے پر آمادہ ہیں، جن کے نفاذ پر مزدوروں کا ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے یا احتجاج کرنے پر تک پابندی ہوگی، جو کہ مزدوروں کو غلامی کی طرف دھکیلے کے برابر ہے۔

اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)
مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)
آونی نے کہا کہ ان حالات میں AICCTU کی جانب سے بتاریخ 9 اگست کو ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کو مزدوروں کے حقوق سے متعلق مطالبات پر مبنی میمورنڈمس پیش کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ آونی نے ادارہ AICCTU کی جانب سے تیار کردہ مطالبات پر روشنی ڈالی جو کہ مرکزی حکومت سے کیے جارہے ہیں۔
مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)
مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)
مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)


ایڈووکیٹ آونی چوکشی نے لیبر کوڈز کو جدید دور کی غلامی سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مزید مذمت کی۔ اس نے دلیل دی کہ یہ قوانین مزدوروں کے بنیادی حقوق کو مجروح کرتے ہیں، آٹھ گھنٹے کام کے دن کے حق سے لے کر اتحاد اور تنظیم کے حق تک یہ مزدوروں کے خلاف ہیں۔ ایک حتمی کال ٹو ایکشن میں، اشوک، اے آئی سی سی ٹی یو کے ضلع سکریٹری نے اعلان کیا کہ احتجاج کے علاوہ دستخطی مہم بھی چلائی جائے گی جس میں وزیر اعظم پر زور دیا جائے گا کہ وہ مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کریں۔

مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)
مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)
مزدور مخالف ضابطوں کو منسوخ کیا جائے، اے آئی سی سی ٹی یو نے کیا شدید احتجاج (ETV Bharat Urdu)
یہ بھی پڑھیں:

اے آئی سی سی ٹی یو 9 اگست کو ملک بھر میں مودی حکومت کے لیبر کوڈز کے خلاف مظاہرہ کرے گی - Protest Against Modi Govt

ABOUT THE AUTHOR

...view details