حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں حیدرآباد کے حیات نگر میں جامعہ اسلامیہ ابی بن کعب میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن کا اہتمام کیا گیا۔جس میں حفظ مکمل کرنے والے دس بچوں کی دستار بندی اور گل پوشی کی گئی۔ جسلہ کی صدارت جمعیت علما ہند اتر پردیش کے سکریٹری و رکن مجلس منتظمہ جمعیت علما ہند مولانا سید حسن اسجد مدنی نے کی۔ اس موقعے پر جامعہ اسلامیہ ابی بن کعب کے ناظم حافظ محمد اظہارالحق نے حفظ مکمل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو اسناد تسقیم کئے۔ جلسے میں متعدد حفاظ اور عالم دین نے شرکت کی۔ ساتھ ہی ساتھ مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود رہے۔مقامی لوگوں نے بھی حفظ مکمل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو اپنی دعاؤں سے نوازہ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما ہند اتر پردیش کے سکریٹری و رکن مجلس منتظمہ جمعیت علما ہند مولانا سید حسن اسجد مدنی نے متعدد امور پر روشنی ڈالی۔اس موقعے پر انہوں نے وقف ترمیمی بل کو لیکر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد مسلمانوں کو کمزور کرنا اور بے یار و مددگار کر دینا ہے۔ خطاب کے دوران مولانا نے مدارس کی اہمیت پر بھی زور دیا۔