علیگڑھ:کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک ایسا دن بھی ائے گا کہ جب یونیورسٹی انتظامیہ یونیورسٹی کے ہی کلب کے سالانہ پروگرام کو میدان میں منعقد کرنے کے لئے اجازت نہیں دے گا جس کے خلاف طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے گیٹ بند کرکے احتجاج کرنا ہوگا، ایسا کہنا ہے اے ایم یو تاریخی اور اہمیت کے حامل 135 سال پرانے رائڈنگ کلب کے کپتان باسط حنیف کا۔
کلب کے کپتان نے مزید بتایا یہ بات الگ ہے کہ گزشتہ چھہ برسوں سے رائڈنگ کلب کا سالانہ ہارس شو نہیں ہوپایا ہے لیکن اس سے قبل ہمیشہ ہر سال یونیورسٹی کے اتھلیٹک گراونڈ میں ہی منعقد ہوتا تھا، چھہ سال بعد ہم ہارس شو منعقد کروا رہے ہیں تو اب یونیورسٹی انتظامیہ اتھلیٹک گراونڈ کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ اسی لئے ہم نے یونیورسٹی کے باب سید اور سینٹنری گیٹ کو بند کر کے احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے۔
سینٹنری گیٹ پر موجود کلب کے اراکین نے بتایا جب تک یونیورسٹی انتظامیہ ہمیں اتھلیٹک گراونڈ کی اجازت نہیں دیتا ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔ سوال کا خواب دیتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا اتھلیٹک گراونڈ کی اجازت کیوں نہیں دے رہے یہ تو نہیں معلوم لیکن ہو سکتا ہے کہ یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سیکرٹری کی ہارس شو منعقد کروانے میں دلچسپی کم ہو۔