اردو

urdu

ETV Bharat / state

کمرے خالی کرانے کے خلاف اے ایم یو کے سینئر طلبہ کا احتجاج - AMU scholors - AMU SCHOLORS

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) انتظامیہ کے طلباء سے کمرے خالی کرانے والے فیصلے کے خلاف سینیئر رسرچ اسکالرز کا احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ دیر رات وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کے بعد اب یونیورسٹی باب سید کا راستہ بند کردیا ہے۔

اے ایم یو میں اسکالرز نے باب سید کا راستہ بند کیا
اے ایم یو میں اسکالرز نے باب سید کا راستہ بند کیا (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 27, 2024, 9:03 AM IST

Updated : Jul 27, 2024, 2:27 PM IST

علی گڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کھلنے سے پہلے بند ہو گئی۔ اے ایم یو کے سینیئر رسرچ اسکالرز نے طلبا سے کمرے خالی کرانے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پہلے وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ۔ اس کے بعد اب یونیورسٹی باب سید کا راستہ بند کردیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے تاناشاہی رویہ کے آگے ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔ اسی لیے گذشتہ دیر رات سے انتظامیہ کے زبردستی کمروں کو سیل کرنے والے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اب یونیورسٹی باب سید کے راستے کو بند کردیا ہے۔

کمرے خالی کرانے کے خلاف اے ایم یو کے سینئر طلبہ کا احتجاج (ETV BHARAT)
آج دوپہر سلیمان ہال میں پانچ رسرچ اسکالرز کے کمروں کو یونیورسٹی انتظامیہ نے سیل کر دیا تھا جس کے خلاف سینئر رسرچ اسکالرز نے یونیورسٹی کے باب سید کا راستہ بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے یونیورسٹی دوبارہ تعلیمی سیشن کے ساتھ کھول رہے تھے جس کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ ہاسٹلز کی صفائی اور تزئین کاری کا کام مکمل کرنے میں مصروف ہے۔ابھی یونیورسٹی کھولی بھی نہیں ہے کہ طلباء نے یونیورسٹی کا راستہ بند کردیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کو رسرچ اسکالرز کو اپنی رسرچ مکمل کرنے کے لئے کچھ ماہ کا وقت دینا چاہیے تاکہ ہم یونیورسٹی میں ہی رہ کر اپنی رسرچ مکمل کرسکیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں طلباء کے کمرے سیل کئے جا رہے ہیں جن کی رہائش غیر قانونی ہے۔ کچھ رسرچ اسکالرز کو پانچ سے زیادہ سال ہو گئے ہیں لیکن انہوں نے اپنی ریسرچ مکمل نہیں کی ہے اور ان کی رسرچ کی مدت پوری ہو گئی ہے۔ باوجود اس کے وہ کمرے خالی نہیں کر رہے ہیں۔ اسی لیے اب ان سے کمرے خالی کروائے جا رہے ہیں۔ طلباء کا کہنا ہے کہ جب تک انتظامیہ ہمیں اپنی رسرچ مکمل کرنے کا کچھ اور وقت نہیں دیتا جب تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے اور باب سید کا راستہ نہیں کھولیں گے۔

مزید پڑھیں: اے ایم یو اور ونڈسر مشینس لمیٹیڈ کے درمیان تحقیقی پروجیکٹ کے لیے اشتراک
یونیورسٹی میں کل کتنے ایسے رسرچ اسکالرز ہیں جن کی رسرچ کی مدت مکمل ہوگئی ہے اور ان کی کن کن اقامتی ہالوں میں رہائش ہے اس کی تفصیلات یونیورسٹی انتظامیہ نے جاری نہیں کی ہے۔ اپنی سہولت کے مطابق انتظامیہ نے اسکالرز کے کمرے سیل کرنا شروع کر دیے ہیں۔
واضح رہے یونیورسٹی سینئر رسرچ اسکالرز گزشتہ روز سے مستقل احتجاج کررہے ہیں۔ گذشتہ دیر رات وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کیا تھا، دوپہر دی ایس ڈبلیو دفتر پر انتظامیہ سے میٹنگ ہوئی اور اب باب سید کا راستہ بند کر دیا۔

Last Updated : Jul 27, 2024, 2:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details