اردو

urdu

اے ایم یو ریزیڈنٹ ڈاکٹروں اور پروفیسر کو ایوارڈ سے نوازا گیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 10:15 PM IST

AMU resident doctors and professors were honored with award جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے آرتھوپیڈک سرجری شعبہ کے جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹرز اور شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر نظام الدین خاں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج، شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر شیوانک کھورانہ نے حال ہی میں پریاگ راج میں منعقدہ اتر پردیش آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کی 48ویں سالانہ کانفرنس میں ڈاکٹر اے کے وارشنے ای پوسٹر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مختلف کالجوں کے 11 شرکاء کو شکست دیتے ہوئے انھوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ شعبہ کے ایک دیگر ریزیڈنٹ ڈاکٹر مادھو چودھری نے تعلیمی سال 2023-24 میں جرنل آف بون اینڈ جوائنٹ ڈزیز میں شائع ہونے والے بہترین تحقیقی مضمون کے لیے بھگوان پرساد میڈل حاصل کیا۔

شعبہ آرتھوپیڈک سرجری، اے ایم یو کے سینئر استاد پروفیسر عامر بن صابر نے ہِپ آرتھروپلاسٹی اور ڈاکٹر یاسر سلام صدیقی نے فریکچر مینجمنٹ پر خطاب کیا، جب کہ ڈاکٹر منوج متل نے ڈاکٹر عباس علی خاں خطبہ پیش کیا۔ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے چیئرمین پروفیسر عبدالقیوم خاں اور دیگر اساتذہ نے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اے ایم یو شعبہ جغرافیہ کے پروفیسر نظام الدین خاں کو بھی کائٹس کرافٹ پروڈکشن ایل ایل پی، لدھیانہ نے سال کے بہترین پروفیسر کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں جغرافیائی علوم کے شعبہ میں ان کی تحقیقی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ پروفیسر نظام الدین خاں کی 17 کتابیں اور 120 سے زائد تحقیقی مقالے شائع ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details