اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد کا الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا - Up Madarsa Board - UP MADARSA BOARD

Reaction On Court Over Madrasa Board Order آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد نے الہ آباد ہائی کورٹ کے یوپی مدرسہ کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دراخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں مدرسہ کے اساتذہ اور طالب علموں کا مستقبل خطرے میں ہے۔

آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد کا الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد کا الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 12:41 PM IST

آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد کا الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر میں واقع مسلم تنظیم آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد نے اتر پردیش میں مدرسوں کے حوالے سے الہ آباد کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتر پردیش مدرسوں کے اساتذہ کی تنخواہ پر پابندی کے خلاف آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تنظیم کی جانب سے اتر پردیش مدرسوں کے اساتذہ کی حمایت میں آواز بلند کی جائے گی۔معاملے کو عام لوگوں تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم سرکشہ پریشد کے صدر محمد ابوبکر رضوی اپنے وفد کے ساتھ اجمیر شریف درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی۔انہوں نے اتر ہردیش مدرسوں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے حق میں دعا مانگی۔

یہ بھی پڑھیں:الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ 2004 کو غیرآئینی قرار دیا - up madarsa board

محمد ابوبکر رضوی نے میڈیا کو بتایا کہ یو پی ہائی کورٹ کے فرمان کے خلاف سپریم کورٹ میں مدرسوں اساتذہ کے حق میں درخواست پیش کی جائے گی۔ جس کی کامیابی کے لیے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دینے آئے ہیں۔امید ہے کہ نیک کار خیر میں کامیابی ضرور ملے گی۔اس کے لئے طول جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details