احمدآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین گجرات نے لوک سبھا انتخابات میں گاندھی نگر اور بھروج پارلیمانی حلقے سے اپنے امیدوار اتارنے کا اعلان کیا۔ گاندھی نگر پارلیمانی حلقے سے مرکزی وزیر داخلہ امیدوار ہیں جب کہ بھروچ سیٹ پر بھی بی جے پی کا قبضہ ہے۔ کانگرس کے احمد پٹیل 35 برس پہلے یہاں کے رکن پارلیمان تھے۔
اے آئی ایم آئی ایم گجرات کے ترجمان دانش قریشی نے کہا کہ ہماری پارٹی نے بھروچ اور گاندھی نگر پارلیمانی حلقے سے و پر اپنی امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیدواروں کے ناموں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ ان دونوں پارلیمانی حلقوں میں مسلمانوں کی گھنی آبادی ہے۔ اسی کے مدنظر اے آئی ایم آئی ایم نے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔