احمدآباد:اس موقع پر شانتی سیمتی کے رکن عمر خان نے کہا کہ احمد پولیس گجرات پولیس اور محکمہ داخلہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر میں آنے والے عید الضحی ،رتھ یاترا ،محرم جیسے بڑے تہوار کے لیے عمدہ انتظامات کیے ہیں۔خاص طور سے آج شانتی سمیتی کی میٹنگ پولیس محکمہ کی جانب سے رکھی گئی جس میں آنے والے عید الضحی اور رتھ یاترہ کے دوران لا اینڈ ارڈر برقرار رہے۔
عید الضحی ،رتھ یاترا کے حوالے سے احمدآباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات (etv bharat) انہوں نے کہاکہ خاص طور پر عید الضحی کے موقع پر کسی طرح کا کوئی تناؤ کا ماحول پیدا نا ہو اور امن و امان کے ساتھ تمام تہوار مکمل ہو، کوئی کسی کو پریشان نہ کرے اور نہ ہی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:احمدآباد میں عید الاضحی کے پش نظر شاپنگ نمائش کا اہتمام، مسلم خواتین کو کاروبار کو فروغ دینے کے لئے ملا پلیٹ فارم - Shopping Exhibition
اس موقع پر اے سی پی امی پٹیل نے کہا کہ عید الاضحی اور یادرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم نے شانتی سمیتی کے ساتھ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا۔اس میں کس طریقے سے عید الاضحی اور رتھ یاترا کے موقع پر بھی قومی اتحاد کے ساتھ تہوار منایا جائے ۔اس کو لے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھے۔