مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ احمدآباد:ریاست گجرات میں مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور سنٹرل وقف کونسل کے سابق ممبر اقبال شیخ نے کہاکہ انہوں نے وزیر اعظم کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اقبال شیخ نے کہا کہ مولانا آزاد ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بند کرنے کے فیصلے کے بارے میں جان کر بہت صدمہ پہنچا۔ایسا نہیں ہونا چاہئے۔اس سے سینکڑوں مسلم لڑکے اور لڑکیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ فاؤنڈیشن عظیم آزادی پسند رہنما مولانا عبدالکلام آزاد کو خراج عقیدت ہے جنہوں نے IITs، IIMs اور یونیورسٹی گرانٹ کمیشن اور بہت سے میڈیکل اور دیگر ادارے قائم کیے اور ہندوستان کے لیے تعلیم کی مضبوط بنیاد رکھی۔اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے اٹھایا گیا اقدام مسلم کمیونٹی کے مفادات کے خلاف ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ائی ایم اورنگ آباد میں خواتین ونگ مضبوط کرنے میں لگی
ان کا کہنا ہے کہ یہ آپ کے مقصد کے خلاف ہے"سب کا ساتھ، سب کاوکاس نہیں ہے۔فاؤنڈیشن کی طرف سے بہت سی اسکیمیں شروع کی جا رہی ہیں، ان گنت تعداد میں اقلیتی لڑکیاں اور لڑکے اسکالر شپ حاصل کر رہے ہیں اور اقلیتیتعلیمی ادارے فوائد حاصل کر رہے ہیں ۔گجرات ہائی کورٹ کے وکیل نے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔