گیا : بہار کے گیا ضلع میں واقع بہار کی مگدھ یونیورسٹی نے ' پی ایچ ڈی سیشن 2021 کے کورس ورک' کے لیے حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ 30 اگست 2024 سے کاغذات کی تصدیق کا سلسلہ شروع ہوگا اور 6 ستمبر 2024 تک کاغذات کی جانچ ہوگی ، حالانکہ مگدھ یونیورسیٹی نے تاخیر سے پی ایچ ڈی کورس ورک میں داخلہ کے لئے کاروائی شروع کی ہے۔ سیشن 2021 میں پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کے لیے فارم پر کیا گیا تھا اور امتحان ہونے کے بعد اب کورس ورک داخلہ کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
کاغذات کی جانچ کے بعد کورس ورک کے لئے باضابطہ داخلہ ہوگا، چھ ماہ کے کورس ورک کے بعد امتحان ہوگا اور اس میں کامیاب امیدواروں کو ریسرچ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ مگدھ یونیورسٹی کے قریب سبھی شعبوں نے داخلہ کے لئے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ 30 اگست سے اُردو شعبہ میں بھی داخلے کے لئے کاغذی کاروائی شروع ہوگئی ہے۔ مگدھ یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق امیدواروں کو اپنے متعلقہ شعبے کے دفتر میں کاغذات کی تصدیق کرانی ہے-