اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلہ ادا کار دیو نے گھٹال سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا - ممتا بنرجی

Actor Dev Hints Contest Election بنگلہ ادا کار اور ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ دیو آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ہگلی کے پروگرام میں نظر آئے۔ممتابنرجی اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی سے ملاقات کے بعد انہوں نے سیاست نہ چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ گھٹال سے دوبارہ امیدوار ہوسکتے ہیں۔

بنگلہ ادا کار دیو نے گھٹال سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا
بنگلہ ادا کار دیو نے گھٹال سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا

By UNI (United News of India)

Published : Feb 12, 2024, 7:42 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو ہگلی کے آرام باغ میں ایک سرکاری پروگرام میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ اداکار دیو بھی موجود تھے ۔گھٹال کو بچانے کیلئے ماسٹر پلان کی منظوری کا کئی مرتبہ وہ پارلیمنٹ سے عام پروگرام میں مطالبہ کرچکے ہیں ۔مرکزی حکومت گھٹال ماسٹرپلان کو قبول نہیں کررہی ہے ۔

آج آرام باغ میں منعقد پروگرام میں انہوں نے ایک بار پھر ماسٹر پلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس پلان کو مرکزی حکومت تسلیم نہیں کررہی ہے تو ریاستی حکومت کو اپنے طور پر اس پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔ممتا بنرجی نے انہیں حقین دلائی کہ اس پلان پر عمل کیا جائے گا ۔ میں نہیں جانتا کہ میں 2024 میں جیتوں گا یا نہیں۔تاہم، دیدی نے درخواست ہےکہ ریاستی حکومت مرکز ی حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے گھٹال ماسٹر پلان تیار کرے۔ یہ گھٹال کے عوام کا آزادی سے پہلے کا خواب ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ دیدی اس خواب کو پورا کرے۔ ممتا بنرج نے کہاکہ میں نے پہلے ہی ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت دیدی ہے ۔میں دہلی پر بھروسہ نہیں کروں گی۔

سیاست سے کنارہ کشی اور یا پھر بی جے پی میں شامل ہونے کی خبروں کے درمیان انہوں نے کہا کہ میں اپنی دیدی کا ہاتھ پکڑ کر سیاست میں آیا ہوں۔ میں دیدی کا ہاتھ پکڑے کھڑا ہوں۔ان سے بہتر وزیر اعلیٰ میں نے نہیں دیکھا ہے۔چند دن پہلے ہی ممبر پارلیمنٹ دیو نے گھٹال کے تین انتظامی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا - گھٹال کالج، گھٹال سب ڈویژنل اسپتال پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور بیر سنگھ ترقیاتی بورڈسے استعفیٰ دیدیا تھا۔

اس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھی کہ وہ ترنمول کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ممتا بنرجی نے اس درمیان واضح کردیا کہ گھٹال سے امیدوار بننے جا رہے ہیں۔ ممتا کی قیادت میں کالی گھاٹ میں میٹنگ ہوئی۔ اداکار دیو ترنمول کانگریس کی مغربی مدنی پور ضلع کمیٹی کی میٹنگ میں رکن پارلیمنٹ کے طور پر نظر آئے۔ وہیں ممتا نے انہیں گھٹال سے دوبارہ امیدوار بنانے کا اشارہ دیا۔ دیو نے یہ بھی اشارہ دیا کہ اگر پارٹی لیڈر حکم دیں تو وہ دوبارہ لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ پارٹی لیڈر نے انہیں پارٹی کا ’’اثاثہ‘‘ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شبھندو ادھیکاری سمیت بی جے پی کے چھ ایم ایل ایز اسمبلی سے معطل

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ میں میرا آخری دن ہے۔ اس سے بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ دیو آئندہ لوک سبھا میں گھٹل سے کھڑا نہیں ہونا چاہتے ہیں۔ حالانکہ میں نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لینے کے بارے میں براہ راست کبھی آگاہ نہیں کیا۔ دریں اثنا، دیب نے گزشتہ ہفتہ کی سہ پہر اعلیٰ قیادت کے ساتھ میٹنگ کی۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ دیو نے ممتا یا ابھیشیک کے ساتھ کیا بات چیت کی۔ نہ ہی ممتا، ابھیشیک اور نہ ہی دیو نے اس معاملے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم، مشترکہ میٹنگ کے بعد، دیب کا مشورہ دیتے ہوئے،اگر میں چھوڑنا چاہتا ہوں، سیاست مجھے نہیں چھوڑے گی۔

اس آڈیو کلپ کے بارے میں دیو نے کہا کہ چونکہ دیدی (ممتا) نے اس شخص سے بات کی تھی اس لیے دیدی جواب دیں گی۔دیو نے کہا کہ مجھے کہنے کیلئے اس پر کچھ بھی نہیں ہے ۔ یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details