اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 7:56 PM IST

ETV Bharat / state

ممبئی میں ٹریفک اور سڑکیں خستہ حالی کا شکار: ابوعاصم اعظمی

Abu Asim Azmi: ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ممبئی کی سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، گوونڈی میں ٹھیکیدار نے سڑک کھود دیا ہے لیکن اب تک اس کی مرمت نہیں کی گئی، جبکہ رمضان قریب ہے ایسے میں افطار اور سحری کے اوقات میں مسلمانوں کو پریشانی ہوگی۔ اس لیے فوری طور پر سڑک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

Abu Asim Azmi
ممبئی میں ٹریفک اور سڑکیں خستہ حالی کا شکار: ابوعاصم اعظمی

ممبئی: ممبئی میں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی خراب ہے۔ جنوبی ممبئی میں فلک شگاف عمارتیں تو ہیں لیکن پارکنگ کے لئے کوئی انتظامات نہیں کیے گیے ہیں۔ اگر یہاں آگ لگی تو فائربریگیڈ کا داخلہ مشکل ہے، اس لیے سرکار کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس قسم کا مطالبہ آج رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے ایوان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کو سنگھائی بنانے کا سرکار نے عزم کیا تھا لیکن اب اسمارٹ سٹی بنانے کی بات کی جارہی ہے۔

ابوعاصم اعظمی نے مزید کہا کہ مانخورد شیواجی نگر میں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، اس لیے گڈھوں سے پاک سڑک تیار کی جائے۔ گوونڈی میں ٹھیکیدار نے سڑک کھود دیا ہے لیکن اب تک اس کی مرمت نہیں کی گئی ہے، اس لیے فوری طور پر سڑک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ رمضان قریب ہے ایسے میں افطار اور سحری کے اوقات مسلمانوں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوش علاقوں کے لئے خاص انتظامات کیے گیے ہیں، یہاں شہری اور بنیادی سہولیات میسر ہوتی ہیں جبکہ جھوپڑ پٹی علاقوں میں عام شہری سہولیات میسر نہیں ہیں۔ سرکار کو اس پر پچاس فیصد بجٹ صرف کرنا چاہیے۔ اعظمی نے کہا کہ گوونڈی شیواجی نگر میں جھوپڑوں میں آگ لگ گئی تھی، اب یہ مکین کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیرقانونی جھوپڑیوں کی تعمیر کیوں ہوتی ہے، اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔ غیرقانونی جھوپڑے بی ایم سی اور محکمہ کی ملی بھگت کے سبب تیار کیے جاتے ہیں۔ جو غیرقانونی تعمیرات کرتے ہیں ان سے جرمانہ وصول کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ابو عاصم اعظمی نے بھارت نگر میں مکینوں کو خوفزدہ کرکے انہدامی کارروائی پر بھی روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈانی کے لوگ زبردستی پولس کے ساتھ یہاں گھر خالی کروا رہے ہیں۔ جبکہ یہاں کے مکینوں کو ایس آر اے اسکیم قابل قبول نہیں ہے۔ اس کے باوجود یہاں جبرا گھر خالی کروایا جا رہا ہے۔ مزید کہا کہ نشہ کے خلاف نوجوان نسلوں کو محفوظ کرنے کے لئے سرکار کو اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details