نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھا ایم پی سواتی مالیوال نے لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لیے دہلی کے ایک پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔
دہلی کے پولنگ مرکز پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد، عآپ ایم پی نے کہا کہ، "یہ جمہوریت کے لیے بہت بڑا دن ہے۔ میں ہر کسی سے، خاص طور پر خواتین سے اپیل کرنا چاہتی ہوں کہ وہ باہر آئیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔"
مالیوال نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’بھارت میں سیاست میں خواتین کی شراکت داری بہت اہم ہے۔
واضح رہے، سواتی مالیوال اور عآپ میں اختلافات ابھر کر سامنے آئے ہیں۔ سواتی مالیوال نے اروند کیجریوال کے پی اے پر ببھو کمار پر بدسلوکی اور ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔ جس کے بعد ببھو کمار پولیس تحویل میں ہیں۔ کیجریوال اور عآپ کے سینئر لیڈروں نے سواتی مالیوال پر جھوٹے الزامات لگانے اور بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔