کیجریوال کی گرفتاری کےخلاف عآپ پارٹی کے ریاستی نائب صدرعقیل رانا نے سڑک پر مظاہرہ کیا مظفرنگر:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عام آدمی پارٹی کے کارکنان اور عہدے داران سڑکوں پر نکل آئے۔ دیگر خطوں کی طرح مظفر نگر میں بھی پارٹی کارکنان نے احتجاج درج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام انتظامی افسران کو میمورنڈم دیا۔ عآپ کے ریاستی نائب صدر عقیل رانا نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے صدر جمہوریہ سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ عآپ کے کارکن احتجاج کرنے کلکٹریٹ جا رہے تھے۔ لیکن انہیں میرٹھ روڈ پر پولیس اور انتظامیہ نے روک دیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ عآپ کے کارکنوں کی نوک جھوک بھی ہوئی۔ انتظامیہ نے پہلے ہی کلیکٹریٹ میں الرٹ جاری کرکے بھاری فورس تعینات کر دی تھی۔
عآپ کے ریاستی نائب صدر عقیل رانا نے مرکزی حکومت پر تاناشاهی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت کے حکم پر دہلی کے ریاستی وزیر ستیندر جین، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا اور اتر پردیش سے عآپ آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 برسوں میں عآپ ایک قومی پارٹی بن کر ابھری ہے۔
مزید پڑھیں: کیجریوال جیل سے حکومت نہیں چلا سکتے، صدر راج لگ سکتا ہے: ماہرین - KEJRIWAL CAN NOT RUN GOVT FROM JAIL
انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عآپ پارٹی سے خوفزدہ ہے۔ بی جے پی نے کانگریس جیسی قومی پارٹی کو تباہ کر دیا ہے۔ اس لیے اب وہ عآپ کو بھی ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بی جے پی عآپ کو ختم کر سکتی ہے، لیکن اروند کیجریوال کی سوچ کو ختم نہیں کر سکتی۔