اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کونسلرز کا اجلاس ہوگا - AAP Meeting - AAP MEETING

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی آج قومی دارالحکومت میں اپنے اراکین اسمبلی اور کونسلرز کی میٹنگ منعقد کرے گی۔

AAP Meeting
AAP Meeting

By IANS

Published : Mar 24, 2024, 1:07 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد عام آدمی پارٹی اتوار کو قومی دارالحکومت میں اپنے اراکین اسمبلی اور کونسلروں کی میٹنگ کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے تنظیمی سکریٹری سندیپ پاٹھک کی قیادت میں میٹنگ شروع ہوگی۔ اس میٹنگ کا مقصد اہم مسائل کو حل کرنا اور پارٹی کے لیے آگے بڑھنے کی حکمت عملی بنانا ہے۔

اس اجلاس میں عام آدمی پارٹی کی قیادت کا ایک سپیکٹرم بشمول ممتاز لیڈران، قانون سازوں، کونسلروں اور اہم عہدیداروں شرکت کریں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیراعلی کیجریوال کی گرفتاری کے بعد یہ عآپ کی پہلی بڑی میٹنگ ہے۔ پارٹی کی مرکزی شخصیت کی عدم موجودگی نے بات چیت میں مزید شدت پیدا کردی ہے، کیونکہ پارٹی کے رہنما و اراکین اسمبلی مشکل حالات کے درمیان سیاسی منظر نامے پر جانے کی کوشش کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ غور و خوض کے اہم ایجنڈے میں پارٹی کے لیے مستقبل کی حکمت عملی کی تشکیل ہے۔

وزیراعلی اروند کیجریوال پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ "مخصوص افراد کے حق میں" ایکسائز پالیسی بنانے کی سازش میں براہ راست ملوث ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر ’’شراب کے تاجروں سے کک بیکس مانگنے‘‘ میں بھی ملوث ہے۔ اروند کیجروال کو 21 مارچ کو گرفتار کرنے کے بعد جمعہ کو دہلی کی ایک عدالت نے 28 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر "سیاسی مقاصد کے لئے تفتیشی ایجنسیوں سے ہیرا پھیری" کرنے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی اروند کیجروال کو جیل سے اپنا پہلا حکم جاری کیا جس میں دہلی کی وزیر آتشی کو پانی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details