ممبئی:ممبئی کے ایک سینئر ڈاکٹر راجیش ڈیرے کو اتوار کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ راجیش پر اسپتال کے احاطہ کے اندر ایک 60 برس کی مسلم خاتون زبیدہ شیخ کو کچلنے کا الزام ہے۔ یہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا۔ راجیش ڈیرے ممبئی کے سائن اسپتال میں فارنزک میڈیسن اور ٹاکسیکولوجی کے شعبہ کے سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر ڈیرے کو اتوار کی دوپہر بھوئی واڑا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل آیوش پاسبولا نے کہا، "میرے موکل کو عدالت نے 20،000 روپے کی نقد ضمانت پر رہا کر دیا ہے کیونکہ یہ جرم قابل ضمانت ہے۔ ہم نے پولیس کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جب کہ ہلاک ہونے والی خاتون زبیدہ شیخ کے بیٹے علی شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ علاج کی غرض سے اسپتال گئی ہوئی تھیں۔ اسی دوران ڈاکٹر نے انہیں دیکھا وہ غش کھا کر روڈ پر گر پڑی۔ خاتون کو گری ہوئی ڈاکٹر نے انہیں دیکھا۔ ڈاکٹر نے پولیس کو خاتون کو ہٹانے کے لیے کہا۔ لیکن پولیس اہلکار ڈاکٹر کی بات کو ان سنی کرتے ہوئے وہاں سے آگے نکل گئے۔ ڈاکٹر نے اسی دوران گاڑی چڑھا دی۔
یہ بھی پڑھیں: