ممبئی: پرافٹ فار آل مہم خون کا عطیہ ایسا دیا جائے گا کہ اُس کی مثال قائِم ہوگی اور ایک ریکارڈ قائِم ہوگا یہ بات پرافٹ فار آل مہم کے ذمیدار یوسف ابراہنی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہی ہے۔ ابراہنی نے کہا کہ دور حاضر میں خون کی بہت ضرورت ہوتی ہے اور کئی بار ایسا ہوا ہے کہ مریضوں کو خون کے لیے ادھر اُدھر کے دھکے کھانے پڑتے ہیں اس لئے ہم نے پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے بڑے پیمانے پر خون جمع کریں گے تاکہ اس کا استعمال ضرورت مند سکیں۔
ابراہنی نے کہا کہ ہم پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات عام کرینگے اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو لوگ اشتعال انگیز تقریر کے ذریعے مسلمانوں کو پریشان کرتے ہیں وہ نفرت کی دوکان چلاتے ہیں اس لئے ہم نے نفرت کے بیچ محبت کا پیغام پہنچائیں گے تاکہ نفرت کو محبت سے ختم کیا جائے اور اسلام کو لیکر پیدا ہونے والی غلط فہمیاں دور ہوں۔ اس موقع پر ہر طبقے سے لوگ اس کیمپ میں شامل ہونگے، ہم پیغمبر اسلام ﷺکی ولادت کے دن اس ریکارڈ کو بریک کریں گے اور بڑے پیمانے پر خون کا عطیہ دیں گے تاکہ وہ لوگ ہمیں اور پیغمبر اسلام ﷺ کو یاد رکھیں، کیونکہ پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات صرف مسلمانوں کے لیے نہیں تھی بلکہ پوری دنیا کے انسانوں کے لیے تھی، اس لئے ہم یہ خون کسی مخصوص طبقے یا مذہب کے لیے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہے۔
اس مہم کی کور کمیٹی نے اللہ کے رسول حضرت محمد ﷺ کی شخصیت اور تعلیمات کو عام کرنے کے لیے مذکورہ مہم کے دوران شہر اور مضافات میں غیر مسلم برادران وطن کے مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں، آئی اے ایس، آئی پی ایس افسران، بمبئی کارپوریشن کے افسران اور منترالیہ کے افسران، انگریزی، ہندی، مراٹھی اور گجراتی اخبارات کے سینئر صحافیوں اور مصنفین، غیر مسلم تعلیمی اداروں کے پرنسپل، اساتذہ، اور انتظامیہ ونیم سرکاری افسران کو ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا۔ اور اُن کے روبرو نبی کریم ﷺ کی تعلیمات میں سے بطور خاص سماج سے جڑی تعلیمات مثلاً حقوق انسانی، ماحولیات، خاندانی نظام، عورتوں کے حقوق وغیرہ کو مسلمان اور برادران وطن کے سامنے لانا ہے تا کہ غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔
یوں تو اس 12 روزہ مہم میں کئی اہم پروگرام اور میٹنگوں کا انعقاد ہوگا مگر مرکزی طور پر تین پروگرام بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔
نمبر 1 :٨ ستمبر بروز اتوار کو ممبئی تھانہ اور کوکن کے کئی علاقوں میں مسجد پریچے عنوان سے تقریبا 50 مساجد میں برادران وطن کے دور کا پروگرام ہوگا، اس میں خاص طور پر مساجد کے مختلف حصوں کی ترتیب ان کے بارے میں معلومات اور اسلامی طریقہ عبادت کو واضح کیا جائے گا۔
نمبر 2: 14 ستمبر بروز سنیچر اسلام جمخانہ کے سیلیبریشن ہال میں شام سات بجے غیر مسلم شعراء کرام پر مبنی ایک خصوصی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد ہوگا۔ واضح ہو کہ 2022 اور 23 میں بھی اسی نہج کے نعتیہ مشاعرے کا کامیابی سے انعقاد ہوا تھا اور "غیر مسلم شعراء کا خصوصی نعتیہ مشاعرہ" یہ پرافٹ فار آل مہم کا خاصہ بن گیا ہے۔