میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے پوروہ فیاض علی علاقہ میں واقع ایک مسجد کے امام قاری کلیم سیتا مڑی کو ایک بچے کو حفظ قرآن کی تعلیم مکمل کرانے پر اس کے والدین نے اپنے بچے کے حافظ بننے پر مولانا کو گیارہ لاکھ روپے کی ایک بڑی رقم بطور ہدیہ پیش کی گئی۔ بچے والد محمد یونس باری کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں حافظ قرآن کا ہونا ایک بڑی فضیلت ہے اس لیے وہ چاہتے تھے کہ ان کا بچہ بھی حافظ قرآن کی تعلیم حاصل کریں. اور ان کے اس خواب کو تعبیر کرنے میں ان کے علاقہ کی مسجد کے امام مولانا قاری کلیم سیتا مڑی نے پورا کرنے میں مدد کی اور ان کے بچے کو قریب 17 مہینے کی محنت میں محمد سعد بن یونس کو حافظ قرآن کی تعلیم مکمل کرائی۔
یہ بھی پڑھیں:
احمدآباد: پیر محمد شاہ لائبریری کے نوادر مخطوطات
اس خوشی میں بچے کے والد محمد یونس باری نے مولانا کے اعزاز میں نہ صرف بہترین دعوت کا انتظام کیا بلکہ مولانا کو گیارہ لاکھ روپے کی ایک بڑی رقم بطور ہدیہ پیش کی۔ محمد یونس کے مطابق مولانا دی گئی رقم انہوں نے اپنی حیثیت کے مطابق دیا ہے اگر اللہ تعالیٰ ان کو اور زیادہ دیتا تو وہ پانچ کروڑ روپے بھی خرچ کر دیتے۔ میرٹھ میں ایک شادی گھر میں منعقدہ اس تقریب میں مولانا کو گیارہ لاکھ روپے کی رقم میں پانچ لاکھ نقد دیے گئے جب کہ چھ لاکھ روپے کا چیک اس وقت ادا کیا جائے گا جب ان کا بچہ پہلی بار رمضان المبارک میں تراویح میں قرآن پاک سنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: