اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کے بھاو نگر میں بس ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی - GUJARAT ACCIDENT

گجرات کے بھاؤنگر میں میں ایک پرائیویٹ بس کے ایک ڈمپر ٹرک سے ٹکرانے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

گجرات کے بھاو نگر میں بس ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی
گجرات کے بھاو نگر میں بس ڈمپر ٹرک سے ٹکرا گئی، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی (Etv Bharat)

By PTI

Published : Dec 17, 2024, 10:18 AM IST

بھاو نگر، گجرات: پولیس نے بتایا کہ، گجرات کے بھاو نگر ضلع میں منگل کی صبح ایک ہائی وے پر ایک پرائیویٹ بس کے ایک ڈمپر ٹرک سے ٹکرانے سے چھ افراد ہلاک اور تقریباً 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ہرشد پٹیل نے بتایا کہ حادثہ صبح 6 بجے کے قریب تراپج گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب بس بھاو نگر سے مہوا کی طرف جارہی تھی۔

بس نے پیچھے سے آنے والے ڈمپر ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ آٹھ سے دس دیگر زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ، زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details