ممبئی:کوکن بینک مسلمانوں کا پہلا مالیاتی ادارہ ہے جسے رواں برس بہترین کو آپریٹیو بینک کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ رواں برس بینک کا 55واں سالانہ اجلاس کے سی کالج چرچ گیٹ میں ہزاروں شیئر ہولڈرز کی موجودگی میں منعقد کیا گیا۔
گذشتہ سبھی اجلاس کا ریکارڈ توڑ کر اس سال تقریباً دو ہزار شیئر ہولڈرز نے اس اجلاس میں شرکت کر کے ایک نیا ریکارڈ بنایا۔
تلاوت کلام پاک سے اجلاس کی شروعات کے بعد چیئرمین آصف دادن نے بینک کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بینک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا منافع کمایا اور این پی اے ریکارڈ توڑ سطح پر کم کرنے پر بہترین بینک کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ نئے سو کروڑ دئے گئے قرضہ جات میں صرف ایک اکاؤنٹ ہی این پی اے میں گیا۔ وہ بھی اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔