گجرات سے اس سال 20348 لوگوں نے حج کے فارم بھرے وڈودرہ:گجرات سے اس سال 20348 لوگوں نے حج کے فارم بھرے ہیں۔ اس تعلق سے گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے بتایا کہ سال 2024 میں سفر حج پر جانے کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے 4/12/23 سے فارم بھرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور 15/1/24 تک عازمین کے فارم بھرے گئے ہیں۔ جن لوگوں کے فارم بھرنا رہ گئے تھے ان کے لیے ایک دن کا وقت دیا گیا تھا۔ گجرات سے اس سال 20348 لوگوں نے حج کے فارم بھرے ہیں اور گزشتہ سال 2023 میں 20947 لوگوں نے فارم بھرے تھے اور گجرات کو 9905 کا کوٹہ ملا تھا۔ اور ان حاجیوں کا ڈرا (قرعہ اندازی) اس سال 30 جنوری تک ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Haj Committee حج کمیٹی کی جانب سے عمرہ کرنے کی سہولیات دی جائے
انہوں نے مزید کہا کہ 15/1/2024 سے پہلے گجرات کے تمام حاجیوں کا کور نمبر سینٹرل حج کمیٹی میں جمع کرا دیا گیا تھا۔ گجرات سے سفر حج پر جانے کے لیے فلائٹ 20/5/2024 سے شروع ہوگی اور گزشتہ سال جس طریقے سے حاجیوں کو سفر حج کے دوران دقتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا وہ پریشانیاں نہ ہو اس کے لیے ہم نے حج کمیٹی آف انڈیا اور اسمرتی ایرانی کو بھی درخواست کی ہے۔ اور ہم نے گزارے اس پہ کی ہے کہ اس سال گجرات کے حاجیوں کو کوٹا زیادہ سے زیادہ بڑھا کر دیا جائے اور ہمیں امید بھی ہے کہ اس سال گجرات جاجیوں کے لیے 15 ہزار سے زیادہ کوٹہ مختص کیا جائے گا اور ہر سال کا ریکارڈ توڑ کر اس سال سب سے زیادہ حاجی سفر حج پر جائیں گے۔ اس تعلق سے بھی ہم نے اسمرتی ایرانی سے مطالبہ کیا ہے۔