حیدرآباد: ویمنز ایشیا کپ 2024 کا فائنل میں دمبولا میں کھیلا گیا۔ جہاں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 165 رنز بنائے تھے۔ جس کے جواب میں میزبان سری لنکا نے صرف دو وکٹ کھو کر 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوورز میں بآسانی حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے اسمرتی مندانا نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، جبکہ ریچا گھوش نے 30 رنز اور جمائمہ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہاری نے دو وکٹ حاصل کیے۔
وہیں دوسری اننگز میں سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما نے سب سے زیادہ 69 رنز اور کاویشا نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔قابل ذکر ہے سری لنکا کی خاتون ٹیم نے پہلی مرتبہ ایشیا کے خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ جبکہ بھارت یہ ٹائٹل سات مرتبہ جیت چکا ہے اور ایک مرتبہ بنگلادیش یہ خطاب اپنے نام کیا ہے۔
بھارت خواتین ٹیم کی پلیئنگ الیون:اسمرتی مندانا، شفالی ورما، اوما چھتری، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (ڈبلیو)، دیپٹی شرما، پوجا وستراکر، رادھا یادو، تنوجا کنور، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔
سری لنکا خواتین ٹیم کی پلیئنگ الیون:ویشامی گونارتنے، چماری اتھاپتھھو (کپتان)، ہرشیتھا سماراویکراما، کاویشا دلہاری، نیلاکشی ڈی سلوا، انوشکا سنجیوانی (ڈبلیو)، حسینی پریرا، سوگندھیکا کماری، انوشی پریہ درشنی، اودیشیکا پربودھنی، سچنی نسانسالا۔