لندن: دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے اتوار کو ومبلڈن 2024 مینز سنگلز فائنل میں نوواک جوکووچ کو 6-2، 6-2 اور 7-6 سے شکست دے کر 21 سال کی عمر میں اپنا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔
اسپین کے اس اسٹار کھلاڑی نے ومبلڈن فائنل میں سربیا کے تجربہ کار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔
فائنل میچ جیتنے کے بعد الکاراز کو 2700000 پاونڈ (28.6 کروڑ روپے) بطور انعام دیا گیا جبکہ جوکووچ کو 1400000 پاؤنڈ حاصل کیے جو تقریباً 14 کروڑ روپے بنتے ہیں۔
نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز گزشتہ سال ومبلڈن 2023 کے فائنل میں بھی آمنے سامنے تھے۔ جس میں تقریباً 5 گھنٹے تک چلنے والے دلچسپ مقابلے میں الکاریز نے فتح حاصل کی تھی۔