نئی دہلی: بنگلہ دیش کے خلاف چنئی کے چیپاک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا کے مایہ ناز بلے باز بنگلہ دیش کے 24 سالہ نوجوان تیز گیند باز حسن محمود کے سامنے لاچار و بے بس نظر آئے ۔ کیونکہ حسن محمود نے اپنی مہلک باؤلنگ کی بدولت بھارت کے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا تھا۔
ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز تیز گیند باز حسن محمود کا سامنا کرنے میں پوری طرح ناکام رہے۔ ٹاپ 3 بھارتی بلے باز، کپتان روہت شرما (6)، شبمن گل (0) اور ویراٹ کوہلی (6) سستے میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کے مین گیندباز تسکین احمد جہاں ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے وہیں حسن محمود نے چار وکٹ لے کر سب کو حیران کردیا۔
اس کے بعد رشبھ پنٹ اور یشسوی جیسوال کے درمیان 62 رنز کی شراکت ہوئی اور لنچ تک ہندوستان کا اسکور (88/3) رہا۔ لیکن، کھانے کے وقفے کے بعد، محمود کا جادو ایک بار پھر کام کر گیا اور انہوں نے 39 رن کے ذاتی اسکور پر رشبھ پنٹ کو وکٹ کے پیچھے آوٹ کرا دیا۔ابھی اس گیند باز نے 4 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں اور مسلسل شاندار باؤلنگ کر رہے ہیں۔
حسن محمود کون ہیں؟