اردو

urdu

ETV Bharat / sports

کوہلی کے بیٹے کی پیدائش پر سرحد پار خوشی، پاکستان میں مٹھائیاں تقسیم - ویراٹ کوہلی

Virat Kohli Fans In Pakistan ویراٹ کوہلی نے جیسے ہی اپنے بیٹے آکائے کی پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ویسے ہی کوہلی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ پڑوسی ملک پاکستان میں کوہلی کے مداحوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

Etv Bharat
ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 3:39 PM IST

حیدرآباد: بھارتی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما دوسری مرتبہ والدین بن گئے ہیں۔ اس موقع پر نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کے مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستانی مداحوں کی بھی ایسی ہی خوبصورت تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے جہاں وہ اکوہلی کے بیٹے آکائے کی پیدائش پر مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور کوہلی کو مبارک باد دے رہے ہیں۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب کوہلی کے مداح سرحد پار پاکستان میں بھی ان کی خوشی پر جشن منا رہے ہیں، اس سے قبل بھی پاکستانی شائقین ویراٹ کوہلی کی شاندار کارکردگی پر بھی جشن مناتے نظر آتے رہے ہیں۔ پاکستان کے کئی بڑے کھلاڑی بھی کنگ کوہلی کے مداح ہیں۔ واضح رہے کہ اسی وجہ سے ویراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔

ویراٹ اور انوشکا دونوں گزشتہ ماہ سے لندن میں موجود ہیں۔ 15 فروری کو بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور 20 فروری کو وراٹ کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے۔

کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ معلومات مشترک کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 15 فروری کو ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا نام ’آکائے‘ رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا، “ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ 15 فروری کو ہم نے اپنے بیٹے آکائے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا، "ہم اپنی زندگی کے اس خوبصورت وقت میں آپ کے آشیرواد اور نیک خواہشات کے خواہاں ہیں۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔"

یہ بھی پڑھیں:ویراٹ کوہلی۔ انوشکا شرما دوسری بار والدین بن گئے، اداکارہ نے بیٹے کو جنم دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details