احمدآباد: رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل کی تاریخ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔ ورٹت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں 8000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔
وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں 8000 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے جارہے ایلیمینیٹر میں انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا۔
کوہلی نے اس میچ کا 29واں رن بناتے ہی یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سندیپ شرما کے ذریعہ ڈیپ مڈ وکٹ پر فلک کھیلا اور ایک رن لیا۔ وراٹ کوہلی نے 252 میچوں کی 248 اننگز میں 8004 رن بنائے ہیں۔ کوہل کے نام آئی پی ایل میں 8 سنچریاں اور 55 نصف سنچریاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے یوراج سنگھ نے کن کھلاڑیوں کو موقع دیا - Yuvraj Singh India Playing 11
رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے اوپننگ کرتے ہوئے وراٹ نے اس سیزن میں اپنی بلے بازی کی مہارت دکھائی ہے۔ آئی پی ایل 2024 میں انہوں نے 15 میچوں کی 15 اننگز میں ایک سنچری اور 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 714 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا اوسط 61.75 ریا ۔اسٹرائیک ریٹ 154.69 تھا۔ اس سیزن میں کوہلی نے اپنے بلے سے 62 چوکے اور 38 چھکے بھی لگائے ہیں۔