برسبین (آسٹریلیا):ہندوستان کے تجربہ کار رائٹ آرم آف اسپنر روی چندرن اشون نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ یہاں دی گابا میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد اشون نے پریس کانفرنس کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اشون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد اشون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 38 سالہ اشون کی اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے ہندوستانی کرکٹ شائقین کو چونکا دیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ختم ہونے والا گابا ٹیسٹ ان کا آخری بین الاقوامی میچ تھا۔ وہ بارڈر گواسکر سیریز کے بقیہ 2 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اس سے قبل تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن کے آغاز سے ہی ہندوستان کے کچھ بڑے کھلاڑی کی ریٹائرمنٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ بارش سے متاثرہ برسبین ٹیسٹ کے آخری دن ویرات کوہلی کو روی چندرن اشون سے گلے لگاتے دیکھا گیا۔ جس کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ دونوں میں سے ایک ریٹائر ہونے والا ہے۔