بلوم فونٹین:ٹیم انڈیا کے 298 رن کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی اوپننگ جوڑی دیپک بوہرا اور ارجن کمل نے پہلی وکٹ کے لیے 48 رن کی شراکت قائم کی۔ دیپک 22 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور ارجن 26 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کپتان دیو کھنال 33 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد آکاش چند 18 رن، درگیش گپتا 29 رن بنا کر شکست کا فرق کم کرنے کی کوشش کی۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم نو وکٹوں پر صرف 165 رن بنا سکی۔ ہندستان کی جانب سے سومی پانڈے نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ارشین کلکرنی کو دو وکٹ ملے۔ راج لمبانی، آرادھیا شکلا اور مروگن ابھیشیک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سچن اور ادے کی سنچری اننگز کی بدولت ہندستان نے نیپال کو جیت کے لیے 298 رن کا ہدف دیا۔ ہندستان نے یہاں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پانچویں اوور میں 21 رن پر آدرش سنگھ کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے پریانشو مولیا بھی 19 رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ ارشین کلکرنی 14ویں اوور میں 18 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔