نئی دہلی: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیپال پہنچ گئی۔ کیریبین کھلاڑیوں اور نیپال کے درمیان ٹی 20 کا پہلا میچ 27 اپریل سے کھیلا جائے گا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی بھارت میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ سیریز سے قبل ٹیم کے نیپال پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ جس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیپال پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی اپنا سامان خود پک اپ وین میں لوڈ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑیوں کا سامان لینے کے لیے ایک پک اپ بھیجا گیا ہے۔کھلاڑی خود اس میں اپنا سامان لوڈ کرتے نظر آئے۔ یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جو بس کھلاڑیوں کو لینے آئی ہے وہ بھی غیر معیاری تھی۔اس میں سہولیات کا فقدان تھا۔