برج ٹاون:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا تیسرا میچ عمان اور نمیبیا کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ اس میچ کا نتیجہ سپر اوور میں نکلا جہاں نمیبیا نے عمان کو 12 رنوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی نمیبیا نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ وائسی کو میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے برج ٹاون میں منز آئی سی سی منز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ بی میں عمان اور نمیبیا کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔عمان کے 109 رنوں کے مختصر ہدف کو نمیبیا نے میچ کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر110 رن بناکر میچ جیت لیا۔
نمیبیاکی شروعات مایوس کن رہی اور سلامی بلے باز مائیکل وین لنگن بغیر کھاتہ کھولے بلال خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد نکولس ڈین اورجن فرائی لنکس نے دوسرے وکٹ کے لئے 42 رنوں کی شراکت داری کی۔
نکولس ڈین 24 رن اورجن فرائی لنکس 45 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے علاوہ کپتان جیراڈ راسموس 13 رن،جے جے اسمٹ8 اور گرین(0) رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویسی نورن اور کروگر ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔عمان کی جانب سے مہران خان تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے ۔اس کے علاوہ بلال خان،عاقب الیاس اور ایان خان کو ایک ایک وکٹ ملا،
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کا فاتحانہ آباد، پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست
اس سے قبل نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری عمان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔عمان کی جانب سے خالد 34 رن اور ذیشان مقصود 22 رن بنا کر نمایاں اسکورررہے۔دیگر بلے باز پوری طرح سے ناکام رہے ۔نیمبیا کی جانب سے روبین ٹرپلمین چار اوورز میں 21 رن دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس کے علاوہ ڈیوڈ ویسی کو تین اور جیراڈ ارسموس کو دو وکٹ ملے۔