اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی - T20 world cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلے اور گیند کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوتا ہے۔ اس بار بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے مداح ویراٹ کوہلی سے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح بابراعظم سے زیادہ سے زیادہ رنز کی توقع رکھتے ہیں۔ اس اسٹوری میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کا ذکر کیا گیا۔

Virat Kohli
ویراٹ کوہلی (Getty Image)

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 31, 2024, 2:53 PM IST

حیدرآباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہو رہا ہے، جہاں بھارتی ٹیم 5 جون سے آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ اس سال بھی کرکٹ شائقین کو بلے اور گیند کے درمیان دلچسپ مقابلے کی امید ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 9ویں سیزن میں شریک 20 ٹیموں میں سے صرف 7 ٹیمیں ہی ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بلے بازوں کا ہمیشہ غلبہ رہا ہے۔ اس لیے ہم اس مضمون میں ورلڈکپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سرفہرست پانچ کھلاڑیوں کے بارے میں بات کریں گے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

ویراٹ کوہلی (2014): ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ویراٹ کوہلی کے نام ہے۔ ویراٹ نے 2014 میں 319 رنز بنائے تھے۔ کوئی بھی کھلاڑی ابھی تک ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوہلی سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا ہے۔ کوہلی نے اۃس سال 106.33 کی اوسط اور 129.14 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔ جس میں 4 نصف سنچریاں اسکور بھی شامل ہیں اور ان کا بہترین اسکور 77 رنز کا رہا۔

تلک رتنے دلشان (2009):اگر ہم ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز کی بات کریں تو وہ سری لنکا کے تلک رتنے دلشان ہیں۔ انہوں نے 2009 کے ورلڈ کپ کے 7 میچوں میں 52.83 کی اوسط اور 144.74 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 317 رنز بنائے۔ جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اُس سال ان کا بہترین اسکور 96 رنز تھا۔

بابر اعظم (2021): ایک سیزن میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے نام ہے۔ پاکستانی کپتان نے 7 میچوں میں 60.60 کی اوسط اور 126.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے 303 رنز بنائے۔ جس میں 4 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ بابر اعظم کا اس سال کا بہترین اسکور 70 رنز تھا۔

مہیلا جے وردھنے (2010): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے بلے باز سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے ہیں۔ انہوں نے 6 میچوں میں 60.40 کی اوسط اور 159.78 کے اسٹرائیک ریٹ سے 302 رنز بنائے۔ جس میں تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی شامل ہے۔ اُس سال ان کا بہترین اسکور 100 رنز تھا۔

ویراٹ کوہلی (2022): ویراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ یہ ان کا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا دوسرا ریکارڈ تھا۔ اُس سال انہوں نے 6 میچوں میں 98.66 کی اوسط اور 136.40 کے اسٹرائیک ریٹ سے 296 رنز بنائے تھے۔ جس میں 4 نصف سنچریاں شامل ہیں اور اس سال ان کا بہترین اسکور 82 رنز تھا۔

یہ بھی پڑھیں

2007 سے 2022 تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے ریکارڈز پر ایک نظر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ کس کھلاڑی کے نام ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details