اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان، جورڈن اور آرچر کی ٹیم میں واپسی - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

جوفرا آرچر اور کرس جارڈن کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کی 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فلپ سالٹ کو بھی ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

T20 World Cup 2024: England Name T20 WC Squad, Jos Buttler to lead the Team
انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کیا، جورڈن اور آرچر کی ٹیم میں واپسی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 5:44 PM IST

Updated : Apr 30, 2024, 7:29 PM IST

لندن: دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ جوفرا آرچر اور کرس جارڈن، جوز بٹلر کی قیادت میں ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ میں کھیلنے والے فل سالٹ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معین علی، بین ڈکٹ اور لیام لیونگ اسٹون کو آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم میں اسپنر عادل رشید اور ٹام ہارٹلے ہیں اور فاسٹ بولر ریس ٹوپلے، مارک ووڈ، جوفرا آرچر اور کرس جارڈن ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ یہی ٹیم پاکستان کے خلاف جون میں ہونے والی سیریز کے لیے بھی کھیلے گی۔ بلے بازوں کی بات کریں تو جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، فل سالٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تینوں بلے باز آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں۔ بٹلر نے اس سیزن میں 2 اور بیئرسٹو نے ایک سنچری اسکور کی ہے جب کہ سالٹ نے اس سیزن میں اب تک 5 نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ 4 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف بارباڈوس میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ: جوس بٹلر (کپتان)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، بین ڈکٹ، ہیری بروک، لیام لیونگ اسٹون، معین علی (نائب کپتان)، سیم کرن، کرس جارڈن، ٹام ہارٹلی، عادل رشید، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور ریس ٹوپلی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 30, 2024, 7:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details