نیویارک:ویسٹ انڈیز کے پورٹ آف اسپن میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 55 رنوں سے شکست دے دی۔افغانستان کے 178 رنوں کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 123 رن ہی بنا سکی۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ 34 رن اور جارج مانسے 28 رن بناکر نمایاں اسکورر رہے۔
افغانستان کے گیندبازوں نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا۔کریم جنت اور مجیب الرحمن کو دو۔دو وکٹ ملے۔اس کے علاوہ نوین الحق ،راشد خان،نین گیولہ کھروٹے ،عظمت اللہ عمرزائی اور گلباالدین نائب کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 178 رن بنائے۔گلباالدین نائب نے 30 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 69 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ عظمت اللہ عمرزائی 48 رن بنائے۔اسکاٹ لینڈ کے کرس سولے کو تین وکٹ ملے۔