حیدرآباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی لانچ کر دی گئی۔ جرسی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فضا میں لانچ کیا گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی کٹ کے آفیشل میکر ایڈیڈاس نے نئی جرسی کے بارے میں ایک پوسٹ کرے یہ جانکاری دی، پوسٹ کرتے ہوئے ایڈیڈاس نے لکھا، ون جرسی۔ ون نیشن، ٹیم انڈیا کی نئی ٹی ٹوئنٹی جرسی لانچ، یہ جرسی 7 مئی کو صبح 10:00 بجے سے ایڈیڈاس کے اسٹورز پر اور آن لائن دستیاب ہوگی۔
وہیں دوسری جانب پاکستان نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی کٹ کی رونمائی کر دی ہے۔ کٹ کا نام میٹرکس رکھا گیا ہے۔ پاکستان کی کٹ کو ایک ویڈیو میں جوشیلے نغمے کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور تیز گیندباز شاہین آفریدی کٹ پہن کر سامنے آئے، نسیم شاہ اور وکٹ کیپر محمد رضوان بھی کٹ پہنے موجود تھے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جون کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 9 جون اس کا پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیم انڈیا حکومتی فیصلے کے بعد ہی پاکستان کے دورے پر جائے گی: بی سی سی آئی