کولکاتا:کولکاتا نائٹ رائڈرز کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں نارائن نے کہاکہ میں خوش اور شکر گزار ہوں کہ میری فارم کی وجہ سے، لوگ چاہتے ہیں کہ میں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لوں اور آنے والا ٹی20 ورلڈ کپ کھیلوں۔ لیکن میں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے ساتھ امن کا انتخاب کیااور اب واپسی کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلنے والے لڑکوں کی حمایت کروں گا جنہوں نے قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے گزشتہ چند مہینوں میں سخت محنت کی ہے۔ یہ کھلاڑی ایک اور ٹی20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گا۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کے کے آر کے لیے کھیل رہے سنیل نارائن شاندار فارم میں ہیں۔ نارائن کے اس فارم کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے ٹی 20 کپتان روومین پاول نے کہا تھا کہ وہ گزشتہ 12 ماہ سے نارائن سے ریٹائرمنٹ کا فیصلے واپس لینے کی بات کر رہے ہیں۔