ہریانہ: پیرس اولمپکس میں دو کانسے کا تمغہ جیتنے والی شوٹر منو بھاکر کے اعزاز میں ان کے ماموں کے گھر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر منو بھاکر نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو زندگی بھر یاد رکھیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاست میں قدم رکھنا نہیں چاہتی ہیں کیونکہ ان کا مقصد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے، جس کے لیے وہ سخت محنت کریں گی۔
منو بھاکر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں پر بھی توجہ دیں اور ملک کے لیے تمغے جیتنا اپنا مقصد بنائیں۔ ونیش پھوگاٹ کیس پر منو بھاکر نے کہا کہ ونیش کا جذبہ ایک فائٹر جیسا رہا ہے، ونیش کو سبق سیکھنا چاہیے اور میڈل جیتنے کے لیے دوبارہ میدان میں اترنا چاہیے۔
چرخی دادری میں منعقد اعزازی تقریب میں سابق وزیر ستپال سنگوان اور بی جے پی لیڈر ببیتا پھوگاٹ، سابق ایم ایل اے رنویر منڈولا، سابق ایم ایل اے کرنل رگھوبیر چھلر سمیت کئی سیاست دانوں نے شرکت کی۔