اردو

urdu

سری لنکا کا ہندوستان کو 249 رنوں ہدف - India Tour Of Srilanka

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 7, 2024, 2:38 PM IST

Updated : Aug 7, 2024, 6:20 PM IST

کولمبو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 248 رن بنالئے ہیں۔ہندوستان کو میچ جیتنے کے لئے 249 رنوں کا ہدف ملا ہے۔

تیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکا کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
تیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکا کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ((AP Photo))

کولمبو: ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 248 رن بنائے ہیں۔سری لنکا کی جانب سے پاتھم نشانکا اور ابھیشیکا فرنانڈو نے اننگ کی شروعات کی۔دونوں بلے بازوں نے پہلے وکٹ کے لئے 89 رنوں کی شراکت دارری کی۔

پاتھم نشانکا 65 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو دچھکوںکی مدد سے 45 رن بنا کر اکثر پٹئل کی گیند پر پنت کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔اس کے بعد ابھیشیکا فرنانڈو اور کوشال مینڈس نےشاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تشفی بخش مقام تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 80 رنوں کی شراکت داری کی۔

کوشال مینڈس 59 رن بنا کر کلد دیپ یادوں کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔کپتان چیرتھ اسالانکا 10 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔انہیں ریان پراگ نے آوٹ کیا۔محمد سراج نے سدرا سمروکرما کو بغیر کھاتہ کھولے ایل بی ڈبلو کرکے پویلین کی راہ دیکھائی۔لینائینگے اور والے لگے جلد آہوٹ گئے۔کھمنڈو مینڈس 23 رن اور تھیک سینا تین رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہ گیا تو کیا ہوگا؟

ہندوستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کرنے والے ریان پراگ تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔اس کے علاوہ محمد سراج،کلدیب یادو،اکثرپٹیل اور واشنگٹن سندر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Last Updated : Aug 7, 2024, 6:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details