کولمبو:ہندوستام اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 جولائی سے کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔ اب سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بائیں ہاتھ کے بلے باز چارتھ اسالنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کپتان بنایا ہے۔ اس سیریز سے قبل وینندو ہاسرنگا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اس کے علاوہ دنیش چندیمل کی ڈھائی سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم میں آنے کی وجہ سے اینجلو میتھیوز کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ چندیمل نے لنکا پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میچوں میں 287 رنز بنائے تھے۔ انہیں ان کی شاندار کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔