نیویارک:ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے ایک اہم میچ میں کیشب مہاراج نے آخری اوور میں عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش پر دلچسپ اور سنسن خیز مقابلے میں جیت دلائی۔
جنوبی افریقہ کے 113 رنوں کے جواب میں بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی اور 11 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردے 37 رنوں کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ محمود اللہ 20 رن اور کپتان نجمل الحسن سنتو 14 رن بنا کر آوت ہوئے ۔شکیب الحسن(تین رن) بناکر سستے میں آوٹ ہوگئے۔
مہاراج نے اس میچ میں عمدہ بالنگ کی ۔انہوں نے محمود اللہ (20) اور زاکر علی (8) کے وکٹ لے کر بنگلہ دیش کو 20 اوورز میں 109/7 تک محدود کردیا۔ اس کے علاہو فاسٹ بالرز کاگیسو ربادا (2/19) اور اینریچ نورٹجے (2/17) وکٹ حاصل کئے۔اس کے علاوہ کیشب مہاراج نے چار اوورز میں 27 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔ جنوبی افریقہ کی 3 میچوں میں تیسری جیت ہے اور اس نے سپر 8 مرحلے میں اپنی جگہ تقریباً یقینی کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روی شاستری نے رشبھ پنت کی اننگ کی تعریف کی
اس سے قبل نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 113 رن بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسن ( 46 رنز) اور ڈیوڈ ملر ( 29 رنز) کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔