سینٹ لوسیا:ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر8 کے ایک اہم میچ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں اپنی ناقابل شکست مہم جاری رکھی ہے۔ تاہم آخر میں ہیری بروک اور لیام لیونگ اسٹون کی دھماکہ خیز اننگز کے باوجود جنوبی افریقہ نے صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رن بنائے۔ افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 65 رن بنائے۔ اس کے علاوہ ڈیوڈ ملر نے 28 گیندوں پر 43 رن بنائے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ افریقہ کی طرف سے کوئی اور بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ ہینرک کلاسن 8، ریزا ہینریکس 19، کپتان ایڈم مارکرم ایک، ٹرسٹن اسٹبس 12، مارکو جانسن 0 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔