کولکاتا:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کی حمایت میں آگے آئے ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں ہے کہ ونیش کو چاندی کا تمغہ نہ ملے۔ونیش پھوگاٹ اس سے بھی بڑے اعزاز کی مستحق ہیں۔
سورو گنگولی نے کہاکہ اگر فائنل تک لے جانے والے ایونٹس واضح طور پر جیت لیے جائیں تو چاندی کا تمغہ نہ جیتنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہر ایونٹ سے پہلے وزن ضرور کیا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی اسی راستے کے ذریعہ فائنل میں پہنچتا ہے تو وہ کم از کم چاندی کا حقدار ہے۔ ونیش کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہوگا۔
بی سی سی آئی کے سابق صدر نے کہا کہ ونیش پھوگاٹ کے ساتھ اچھا نہیں ہوا۔ آج پورا ملک ان کے ساتھ ہے۔ امید کرتے ہیں چند دنوں میں سب کچھ بدل جائے گا۔ پھوگاٹ جس میڈل کے حقدار ہیں انہیں وہ مل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سچن تندولکر نے ونیش پھوگاٹ کی حمایت میں لکھا تھا کہ ہر کھیل کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ ان اصولوں کو مختلف تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے شفاف طریقے سے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ انھیں وزن کے مسائل کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔