نئی دہلی: شیکھا ٹنڈن صرف 13 برس کی عمر میں ایشین گیمز، 16 برس کی عمر میں ورلڈ چیمپئن شپ اور 19 سال کی عمر میں اولمپک گیمز میں حصہ لیا۔ شیکھا ٹنڈن نے قومی سطح پر 146 اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں 36 تمغے جیتے ہیں۔ اس میں 5 طلائی میڈل بھی شامل ہیں۔ سال 2005 میں انہیں باوقار ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
کھیل ایک منفرد صنعت ہے جو نہ صرف مداحوں کے دلوں اور دماغوں کو اپنی گرفت میں لے لیتی ۔اس کی اصل وجہ وہ تمام کھلاڑی ہیں جو اپنی مہارت اور قابلیت سے ہمیں متاثر کرتے ہیں۔شکھا ٹنڈن بھی انہیں کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے کم عمری میں تیراکی کے نئےریکارڈ قائم کرکے سب کا دل موہ لیا۔ شیکھا ٹنڈن ایک ہندوستانی سابق تیراک ہیں۔ ان کے سنہر دور میں انہیں سوئمنگ اسٹار کہا جاتا تھا۔ شیکھا نے اپنی تعلیم جین کالج سے حاصل کی اور بعد میں بنگلور یونیورسٹی میں بائیو ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی، اوہائیو سے بیالوجی اور بائیو ٹیکنالوجی میں دوہری ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔