اردو

urdu

ETV Bharat / sports

شاہ رخ بے مثال ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا سب سے خوشگوار : گمبھیر - IPL 2024 - IPL 2024

Gautam Gambhir On Shahrukh کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے مینٹور گوتم گمبھیر نے ہفتہ کو شاہ رخ خان کو آئی پی ایل کی بہترین ٹیم کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا سب سے خوشگوار تجربہ رہا ہے۔

شاہ رخ بے مثال ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا سب سے خوشگوار : گمبھیر
شاہ رخ بے مثال ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا سب سے خوشگوار : گمبھیر

By UNI (United News of India)

Published : Apr 20, 2024, 6:30 PM IST

کولکاتا:گوتم گمبھیر نے کہاکہ میں نے کئی بار یہ کہا ہے کہ وہ بہترین باس ہیں جن کے ساتھ میں نے کام کیا ہے۔ میری کپتانی کے سات برسوں میں ہم نے کرکٹ پر سات منٹ کی بات چیت بھی نہیں کی۔ شاہ رخ خان کے کے آر کے شریک مالک ہیں۔

فلم اداکار کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات کو شیئر کرتے ہوئے گمبھیر نے کہاکہ برے مرحلے کے دوران، میں ہار ماننے کی دہلیز پر تھا، اس لیے میں نے جا کر ان سے بات کی اور انہوں نے مجھے صرف ایک بات کہی کہ جب تک آپ یہاں ہو، آپ خود کو نہیں چھوڑیں گے۔

سنیل نارائن کی شاندار کارکردگی کے بارے میں پوچھے جانے پر گمبھیر نے کہا کہ انہوں نے اندور میں اپنے بین الاقوامی ڈیبیو میں سنیل نارائن کا سامنا کیا تھا اور 7-8 گیندوں کے اندر ہی مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ وہ ایک عظیم بلے باز ہیں، خاص طور پر ٹی 20 کرکٹ میں عظیم کھلاڑی بننے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سلو اوور ریٹ کے سبب کے ایل راہل اور ریتو راج گایگواڈ پر جرمانہ عائد - IPL 2024

گمبھیر نے کہا کہ آئی پی ایل میں چیمپئن بننے کے لیے ٹیلنٹ سے زیادہ ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سب سے زیادہ باصلاحیت ٹیم نہیں ہے جو آئی پی ایل جیتے گی۔ یہ سب سے دلیر ٹیم ہے، جو خون کے آخری قطرے تک لڑنے کے لیے تیار ہے اور آئی پی ایل جیتے گی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details