حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ اسٹار سرفراز خان اور وکٹ کیپر بلے باز دھرو جریل کو 1 کروڑ روپے کی سالانہ فیس کے ساتھ بی سی سی آئی کے سینٹرل کانٹریکٹ کے گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں نے رواں سیزن میں تین ٹیسٹ کھیلنے کا معیار پورا کرلیا ہے۔ جس کے بعد ان دونوں کے ناموں کو پیر کو ہونے والی بی سی سی آئی ایپکس کونسل کی میٹنگ کے دوران منظوری دی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 28 فروری کو بی سی سی آئی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینیئر مرد کھلاڑیوں کے لیے سالانہ معاہدہ جاری کیا تھا۔ بی سی سی آئی نے بلے باز شریس ایر اور وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو اس معاہدے سے باہر کر دیا ہے۔ وہ کھلاڑی جو مقررہ مدت کے اندر کم از کم 3 ٹیسٹ یا 8 ون ڈے یا 10 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے معیار کو پورا کرتے ہیں۔ ان کو اس بنیاد پر گریڈ سی میں شامل کیا جائے گا۔