اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سچن تنڈولکر کے سکیورٹی گارڈ کی خودکشی، پولیس تفتیش میں مصروف - Tendulkar security guard - TENDULKAR SECURITY GUARD

ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے سکیورٹی گارڈ نے اپنے آبائی گھر میں سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ تاہم ابھی تک خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس اس کی تحقیقات کررہی ہے۔

سکیورٹی گارڈ  پرکاش کاپڑے
سکیورٹی گارڈ پرکاش کاپڑے (Etv Bharat)

By ETV Bharat Sports Team

Published : May 15, 2024, 4:43 PM IST

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کے سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ سکیورٹی گارڈ ایس آر پی ایف کا جوان تھا اور اس نے اپنے آبائی گھر میں سروس ریوالور سے خود کو گولی مار لی۔ جس کی شناخت پرکاش کاپڑے کے طور پر کی گئی ہے، اس نے یہ واردات اپنے آبائی گھر میں رات ایک بجے انجام دی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائر کے مطابق پرکاش کاپڑے سچن تنڈولکر کے گھر پر کام کرتے تھے۔ خودکشی کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے سروس ریوالور کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس خودکشی کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ کاپڑے نے ذاتی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ہے۔ اس کے اہل و عیال میں اس کی ماں، باپ، بیوی اور 2 بچے ہیں۔ پرکاش کاپڑے مہاراشٹر کے وزراء چھگن بھجبل اور نارائن رانے کے باڈی گارڈ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

رات تقریباً ایک بجے اس واردات کی اطلاع ملتے ہی جامنیر تھانہ کے پولس انسپکٹر کرن شندے اور ان کے ساتھی موقع پر پہنچے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے قریبی لوگوں سے پوچھ تاچھ کریں گے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس کا پورا خاندان سو رہا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details