اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ریان پراگ پر قسمت مہربان - IND VS SL ODI - IND VS SL ODI

ہندوستان کے نئے کوچ گوتم گمبھیر کے آنے کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا میں کچھ نئی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں، جن میں سے ریان پراگ کو ٹی 20 کے بعد ون ڈے میں جگہ ملنا۔ کہا جا رہا ہے کہ دیودھرٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ریان پراگ کو ٹیم انڈیا میں جگہ ملی ہے۔

ریان پراگ پر قسمت مہربان
ریان پراگ پر قسمت مہربان ((IANS PHOTOS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 3:45 PM IST

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا 27 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے گزشتہ روز ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا۔ ہندوستان کو اس دورے پر 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ ایسے میں سلیکٹرز نے گوتم گمبھیر سے ملاقات کے بعد سوریہ کمار یادیو کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنایا جبکہ روہت شرما ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ایسے میں سلیکٹرز نے دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز ریان پراگ کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں ٹیموں میں جگہ دی ہے۔

ریان پراگ کو زمبابوے کے خلاف حال ہی میں کھیلی گئی 5 میچوں کی ٹی20 سیریز میں شامل کیا گیا تھا۔ پراگ کو شمبھن گل کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کے لیے پہلی کال ملی۔ اب ریان کو ون ڈے کے لیے بھی ٹیم انڈیا کی طرف سے پہلی کال موصول ہوئی ہے۔ وہ روہت شرما کی کپتانی میں اپنا ون ڈے ڈیبیو بھی کر سکتے ہیں۔

ریان پراگ نے 6 جولائی کو ہرارے میں اپنا ٹی20 ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اس سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 2 اننگز میں 24 رنز بنائے۔ اب راجستھان رائلز کے اس دھماکہ خیز بلے باز کو ون ڈے میں بھی ڈیبیو کرنے کا موقع ملے گا۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز اور آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے چمپئن کپتان شریاس ایر کی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ انہیں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔ آئیر کو بی سی سی آئی نے انضباطی اور ان کی چوٹ کے بارے میں جھوٹ بولنے پر ٹیم سے ڈراپ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، سوریہ کمار یادو کو سونپی گئی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان

ائیر بی سی سی آئی کے سنٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر ہو گئے۔ اب گوتم گمبھیر کے آنے سے انہیں ہندوستانی ٹیم میں واپسی کا موقع مل گیا ہے۔ ائیر نے ہندوستان کے لیے 59 ون ڈے میچوں کی 54 اننگز میں 5 سنچریوں اور 18 نصف سنچریوں کی مدد سے 2383 رنز بنائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details